ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہاں ہم بھی جانتے ہیں کہ نوٹ بندی اورجی ایس ٹی کی وجہ سے عوام کوتھوڑی تکلیف ہوئی ہے:مختارعباس نقوی

ہاں ہم بھی جانتے ہیں کہ نوٹ بندی اورجی ایس ٹی کی وجہ سے عوام کوتھوڑی تکلیف ہوئی ہے:مختارعباس نقوی

Fri, 10 Nov 2017 23:18:58    S.O. News Service

لکھنو،10؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) مرکزی اقلیتی فلاح و بہبود اور پارلیمانی امور کے وزیرمملکت مختارعباس نقوی نے کہاہے کہ نوٹ بندی اور گڈس اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وجہ سے غیر قانونی امدادبندہونے کی وجہ سے کانگریس تلملاگئی ہے۔ان کاکہناتھا کہ وہ بھی جانتے ہیں کہ نوٹ بندی اورجی ایس ٹی کی وجہ سے لوگوں کو تھوڑی پریشانی ہوئی۔مسٹر نقوی نے آج یہاں کہا کہ کانگریس نہیں چاہتی کہ ملک سے کرپشن ختم ہو، اسی لیے وہ نوٹ بندی اورجی ایس ٹی کی مسلسل مخالفت کر رہی ہے۔


Share: